سعودی عرب نے پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کر دیئے

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کردیئے۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی میں باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا، سعودی عرب کی جانب سے معاہدے پر سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو جبکہ سٹیٹ بینک کی طرف سےگورنر جمیل احمد نے دستخط کئے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بھی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے، انہوں نے کہا کہ معاہدہ پاک سعودی عرب مضبوط اقتصادی تعلقات کا عکاس ہے، معاہدے سے پاکستان کے بیرونی مالی استحکام کومزید تقویت ملے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کو سعودی عرب سے دو ارب ڈالر ڈیپازٹ موصول ہوگئے، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں، ڈالر موصول ہونے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں یکدم بڑی کمی کا خطرہ ٹل گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کو رواں ماہ ہی یو اے ای کو ساڑھے 3 ارب ڈالر ادائیگی کرنی ہے، یو اے ای نے اپنے ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کرنے سے انکار کردیا تھا، پاکستان نے رواں ماہ ہی یوروبانڈ میچیورٹی کی مد میں بھی ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ادا کئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں