ٹرمپ کے اظہار تشکر کے پیغام پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردِ عمل بھی آگیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کیلئے اظہار تشکر کے پیغام پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عوام اور فیلڈ مارشل کی جانب سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جنابِ صدر، پاکستان کے عوام کی جانب سے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے اور اپنی طرف سے، میں آپ کے مہربان اور شائستہ کلمات پر گہری اور دلی قدردانی کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ شکریہ پاکستان، شکریہ وزیراعظم، شکریہ فیلڈ مارشل، دونوں شاندار شخصیات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں