ممالک کے تنازعات حل ہونے سے تجارت میں اضافہ ہو سکتا ہے: اسحاق ڈار

انطالیہ:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ممالک کے تنازعات حل ہونے سے تجارت میں اضافہ ہو سکتا ہے: اسحاق ڈار

ترکیہ میں ڈپلومیسی فورم میں مباحثےمیں اظہارخیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا خاص طور پر پاکستان میں بےانتہا صلاحیت ہے، بدقسمتی سے2  ارب آبادی کے اس خطے کا جی ڈی پی صرف 4 ٹریلین ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران، امریکا تنازع کی وجہ سے خطے کی معیشت اور تجارت متاثر ہوئی، خطے کے ممالک کے درمیان تجارت کا باقاعدہ کوئی نظام نہیں ہے، ہمیں جنوبی ایشیا ممالک کے درمیان تجارت اور رابطے بڑھانے کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن ایران، امریکا تنازع کو حل کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، پاکستان جنوبی ایشیا میں ٹرانس شپمنٹ کے لیے آئیڈیل ملک ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 47 سال کے بعد ایران، امریکا مذاکرات کی ثالثی پاکستان کے لیے قابل فخر ہے، لبنان سیز فائر کے بعد آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کے لیے کھلنا انتہائی خوش آئند ہے، امریکا، ایران مذاکرات میں صرف چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سارک پلیٹ فارم اہم تھا لیکن فعال نہ ہو سکا، جنوبی ایشیا کے تنازعات کا حل مل جل کر نکالا جا سکتا ہے، خطے کے ممالک کے درمیان تنازعات کے حل سے تجارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں