پھالیہ: دو گروپوں میں تصادم، ایک شحص جاں بحق، 4 شدید زخمی

پھالیہ: (دنیا نیوز) پھالیہ میں دو گروپوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ پھالیہ کے علاقہ رگھ میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ وجہ عناد سابق دشمنی بتائی جارہی ہے، تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزموں کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں