برطانوی حکومت کا سکولوں میں موبائل فون پر پابندی لگانے کا فیصلہ
لندن: (دنیا نیوز) برطانوی حکومت نے سکولوں میں موبائل فون پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیرتعلیم جیکی اسمتھ کے مطابق فیصلے سے سکولز کو فون پر پابندی کا قانونی اختیار مل جائے گا، نئے قانون کو پاس ہونے کیلئے پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
اپوزیشن جماعت کنزرویٹو پارٹی نے فون پر پابندی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف سکولز نے پارلیمنٹ سے فون پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔
تعلیمی اداروں نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ نیا قانون بچوں اور اساتذہ کی جیت ہوگی، میڈیا رپورٹ کے مطابق ریگولیٹری اتھارٹی سکولز میں پابندی کے اطلاق پر نظر رکھے گی۔