لبنان میں اپنے فوجیوں کیلئے خطرہ بننے والی گاڑی کو نشانہ بنایا: اسرائیل

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے لبنان میں اس گاڑی کو نشانہ بنایا جو اسرائیلی فوجیوں کے لیے خطرہ بن رہی تھی۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اسرائیلی فوجیوں کے قریب اس انداز میں پہنچی جس سے ان کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا کہ اس میں موجود افراد اُن پر حملہ کرنے کی نیت سے اُن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

یہ بیان لبنانی سرکاری میڈیا کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے کہ جس میں کہا گیا تھا کہ گاؤں الطیر میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ دو گاڑیوں کی نشاندہی کی جو حزب اللہ کے زیر استعمال فوجی تنصیب سے روانہ ہوئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں