سکھر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، پولیس اہلکار شدید زخمی
سکھر: (دنیا نیوز) سائیٹ ایریا پاکولا چوک کے قریب پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شفقت بھیو شدید زخمی ہوگیا، مسلح افراد نے ڈکیتی کی نیت سے روکا، مزاحمت پر گولیاں مار دیں، زخمی پولیس اہلکار کو 2 گولیاں لگیں جبکہ ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فائرنگ کے بعد مسلح ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔