یورپ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے کوششیں تیز کردیں
لندن: (دنیا نیوز) یورپ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔
برطانیہ اور فرانس کی لندن میں کانفرنس ہوئی، تیس سے زائد ممالک کے فوجی ماہرین نے شرکت کی، برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی اور فرانسیسی ہم منصب کیتھرین فاؤترین نے کہا لندن اور پیرس آبنائے ہرمز کھلنے کے حوالے سے پر امید ہیں۔
کیتھرین فاؤترین نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے حقیقی پیش رفت ہو سکتی ہے، سفارتی کوششوں کو عملی اقدامات میں بدلنے کیلئے تیز منصوبہ بندی اہم ہے، تعاون کیلئے آمادگی ظاہر کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔