صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

چانگشا: (دنیا نیوز) صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے۔

نائب چیئرمین ہونان صوبائی عوامی کانگریس نے چین آمد پر صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا، پاکستان میں چینی سفیر اور چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی بھی استقبال کے دوران موجود تھے، صدر مملکت چانگشا میں قیام کے دوران صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں، دورے کے دوران وہ 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہنان کے شہر چانگشا جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہونان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے۔

دورہ چین میں صدر آصف علی زرداری اپنے چینی ہم منصب اور اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کے دوران علاقائی، تجارتی روابط اور سکیورٹی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں