ایران کا خطے میں باہمی اعتماد اور تعاون کے فروغ کا عزم
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خطے میں باہمی اعتماد اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے اور تعمیری تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
ترجمان کے مطابق ایران خطے میں استحکام اور تعاون کے فروغ کو اپنی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ سمجھتا ہے اور اسی مقصد کے تحت سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔