لاہور میں معرکہ حق کی فتح کا پہلا جشن منانے کی تیاریاں جاری
لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر معرکہ حق کی فتح کا پہلا جشن منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
ایم ڈی راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے نے ریس کورس پارک کے باہر خوبصورت فلوٹس سجا دیے ، فلوٹس کا مقصد مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج کی بہادری اور شجاعت کو اُجاگر کرنا ہے،8 مئی کو پاک افواج نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیے، مسلح افواج نے دشمن کو کاری ضرب لگائی ۔
راجہ منصور کا مزید کہنا تھا کہ رات 8 بجے لبرٹی چوک میں عزم عالیشان کنسرٹ بھی ہوگا جس کا داخلہ فری اور اُس میں نامور گلوکار پرفارم کریں گے۔