امریکا 14 اور 15 مئی کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا 14 اور 15 مئی کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مذاکرات کا مقصد جامع امن اور سکیورٹی معاہدے کو آگے بڑھانا ہے، صدر ٹرمپ نے 23 اپریل کے مذاکراتی دور کی ذاتی طور پر قیادت کی تھی، نئے مذاکراتی دور میں دونوں ممالک کے بنیادی تحفظات پر بات چیت ہو گی۔
گزشتہ 2 دہائیوں کی ناکام پالیسی سے ہٹ کر نیا لائحہ عمل اپنایا جا رہا ہے، مذاکرات میں لبنان میں ریاستی خود مختاری کی مکمل بحالی پر غور کیا جائے گا، اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدوں کے تعین پر بھی بات چیت ہوگی۔
لبنان میں انسانی امداد اور تعمیر نو کیلئے عملی راستے تلاش کیے جائیں گے، پائیدار امن کے لیے حزب اللہ کا مکمل غیر مسلح ہونا ضروری ہے۔