برطانیہ بلدیاتی انتخابات: ریفارم یوکے 1400 سے زائد سیٹیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر
لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت لیبر پارٹی کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا جہاں ریفارم یوکے 1400 سے زائد سیٹیں حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہے۔
انتخابی نتائج کے مطابق لیبر پارٹی انگلینڈ میں 868 سیٹوں کے سا تھ دوسرے نمبر ہے، جبکہ ریفارم یوکے نے شمالی انگلینڈ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ہارٹل پول میں ریفارم یوکے نے تمام 12 نشستیں جیت لیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کیئر سٹارمر کی قیادت پر مزید سوال اٹھ گئے ہیں، جوناتھن بریش نے کیئر سٹارمر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ہیلٹن میں ریفارم یوکے نے 15 نشستیں اپنے نام کرلیں، جبکہ ویگن میں بھی لیبر کو بیس نشستوں کا نقصان ہوا، دوسری جانب سٹاک پورٹ کونسل پر لبرل ڈیموکریٹس کا کنٹرول قائم ہے۔