پاکستان کے 25 کروڑ عوام ’بنیان مرصوص‘ ہیں: مریم نواز

لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے25کروڑعوام ’ بنیان مرصوص‘ ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں واہگہ بارڈر پر’’جشنِ معرکۂ حق‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس نے بھی ریڈلائن کراس کرنے کی کوشش پاکستان نے اُس کا غرور خاک میں ملا دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے25کروڑ عوام بنیان مرصوص ہیں، پاک فوج کے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء کے والدین نے کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے جان کانذرانہ دینا پڑے تو دریغ نہ کرنا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہمیں اپنے شہدا پرفخر ہے، نوازشریف کو بھی سلام جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

مریم نواز نے کہا کہ شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے پاکستانیوں کی امانت کی بہترین طریقے حفاظت کی، پاکستان کے 25 کروڑ عوام ’بنیان مرصوص‘ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امن اور سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے، آج کے دن دشمن کو ایسا جواب دیا کہ وہ دیکھتا اور ہاتھ ملتا رہ گیا، وزیراعظم شہبازشریف کو بھی سلام جس نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جے ایف تھنڈر اور میزائل نوازشریف کے بنائے ہوئے ہیں، پرامید ہوں کہ پاکستان کامیاب ہو کر رہے گا، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے سفارتی محاذ پر جنگ جیتی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جو ممالک پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کرتے تھے وہی آج تعریف کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں