زمبابوین ویمن ٹیم کی کراچی میں سیر و تفریح اور شاپنگ
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئی زمبابوین ویمن ٹیم نے کراچی میں شاپنگ کا لطف اٹھایا۔
ون ڈے سیریز میں وائٹ واش سے دوچار ہونے والی مہمان کرکٹرز نے شہر کے ایک شاپنگ مال کا رخ کیا اور وہاں پر خریداری کی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 10, 2026
دوسری جانب پاکستانی کرکٹرز نے آرام کو ترجیح دی تاہم شام کو مدرز ڈے کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچز جیت کر ٹرافی کے ساتھ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے 6 قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کئے ہیں۔
پاکستان اور زمبابوے کی ویمن ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے کراچی میں ہوگا۔