وفاقی آئینی عدالت میں دوسری شادی کی بنیاد پر بچے کی حوالگی سے متعلق درخواست مسترد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے بچے کی حوالگی چچا یا پھوپھی کو دینے کی درخواست مسترد کردی۔

۔وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ صرف خاتون کی دوسری شادی کو بنیاد بنا کر بچے کی حوالگی تبدیل نہیں کی جا سکتی

وفاقی آئینی عدالت میں 9 سالہ بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ چچا اور پھوپھی بچے کی حوالگی کیوں چاہتے ہیں؟ کیا حوالگی مانگنے والوں نے کبھی پوچھا کہ بچے کی تعلیم کیسی چل رہی ہے؟

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ماں نے دوسری شادی کر لی ہے، اس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ صرف خاتون کی دوسری شادی کو جواز بنا کر بچے کی حوالگی کیسے دی جا سکتی ہے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ماں نے بچے کو باپ سے ملنے والا حصہ فروخت کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں