جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملوں میں 2896 لبنانی شہید
بیروت: (دنیا نیوز) جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فورسز کی لبنان میں بربریت جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی، اسرائیلی حملوں میں 2 ہزار 896 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔
اسرائیلی حملوں میں 2 مارچ سے اب تک 8 ہزار 82 افراد زخمی ہوئے، شہدا میں 200 سے زائد معصوم بچے بھی شامل ہیں۔