اسرائیل و فلسطین کیلئے دو ریاستی حل کے فروغ کی حمایت جاری رہے گی: شاہ چارلس
لندن: (دنیا نیوز) برطانوی شاہ چارلس نے کہا ہے کہ اسرائیل و فلسطین کیلئے دو ریاستی حل کے فروغ کی حمایت جاری رہے گی۔
پارلیمنٹ سے سالانہ خطاب میں برطانوی شاہ چارلس کا کہنا تھا کہ میری حکومت یوکرین کی حمایت جاری رکھے گی، حکومت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن تعاون جاری رکھے گی۔
برطانوی شاہ چارلس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کیلئے دوریاستی حل چاہتے ہیں، نیٹو سے وابستگی برقرار رکھیں گے، یورپی یونین سے تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔
شاہ چارلس نے کہا کہ حکومت پولیس این ایچ ایس اور کریمنل سسٹم میں اصلاحات کرے گی، نئی قانون سازی سے امیگریشن اور پناہ گزینوں کا سسٹم پر اعتماد بڑھے گا۔
برطانوی پارلیمنٹ میں صدیوں پرانی تاریخی روایت ایک بار پھر دہرائی گئی، شار چارلس پارلیمنٹ خطاب سے قبل بلیک راڈ ہاؤس آف کامنز پہنچے، جہاں روایت کے مطابق دروازہ ان کے سامنے بند کر دیا گیا، جس کے بعد بلیک راڈ نے اپنی سیاہ چھڑی سے دروازے پر دستک دی۔
یہ روایت برطانوی پارلیمنٹ کی خودمختاری اور بادشاہت کے اختیارات میں توازن کی علامت سمجھی جاتی ہے۔