بہاولنگر میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار ہونے میں کامیاب

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقے مئیر علی بائی پاس کے قریب سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ ناکہ پر مقابلہ میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، ہلاک ڈاکو سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم دوران ڈکیتی قتل، راہزنی سمیت 19 مقدمات میں ملوث تھا۔

سی سی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی مصدق حسین کے نام سے شناخت ہوئی ہے جس کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ مفرور ملزموں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں