سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
سلہٹ : (دنیا نیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سلہٹ میں بارش کے امکانات موجود ہیں جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے البتہ پہلے اور دوسرے سیشن کا کھیل متاثر نہیں ہوگا جبکہ تیسرے سیشن کا کھیلا متاثر ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان پلیئنگ الیون کے حوالے سے ڈھاکا ٹیسٹ کا سکواڈ برقرار نہیں رکھا گیا ہے جبکہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 16, 2026
امام الحق اور شاہین آفریدی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ بابراعظم اور خرم شہزاد کو شامل کیا گیا ہے اور اسپنر نعمان علی کی جگہ ساجد خان کو 11 رکنی سکواڈ میں رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں 104 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔