کانگو میں ایبولا سے 65 افراد ہلاک، 246 متاثر، سرحد پار پھیلنے کا خطرہ

کنشاسا: (ویب ڈیسک) افریقہ کی صحت عامہ ایجنسی نے کانگو میں نئے ایبولا وائرس کی وبا پھیلنے کی تصدیق کی ہے۔

کانگو کے صوبے ایتوری میں اب تک 65 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 246 مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، طبی اہلکار اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اس وبا میں ایبولا زائر کے اثرات زیادہ شامل ہیں کہ نہیں جو کہ وائرس کا سب سے مہلک ورژن ہے۔

ہمسایہ ملک یوگینڈا نے بھی ایبولا سے متعلق ایک موت کی تصدیق کی ہے۔ یہ وبا مشرقی کانگو کے مونگوالو اور روامپارا ہیلتھ زونز میں مرتکز ہے۔

یہ علاقہ یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کی سرحدوں کے قریب ہے جس کے بارے میں حکام نے متنبہ کیا ہے کہ وبا سرحد پار بھی پھیل سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں