پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2026 کی تاریخ کا اعلان کر دیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2026 کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد اتوار 16 اگست 2026 کو ہوگا، ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے گزشتہ سال 2025 کا نصاب ہی نافذ العمل ہوگا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ مزید معلومات اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے کونسل کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کرتے رہیں۔