جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما میاں مقصود احمد انتقال کر گئے

لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی (جے آئی) کے مرکزی رہنما میاں مقصود احمد انتقال کر گئے۔

میاں مقصود احمد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر منصورہ میں ادا کی جائے گی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، لیاقت بلوچ، امیر العظیم فرید پراچہ و دیگر کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے، میاں مقصود احمد سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب بھی رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ میاں مقصود احمد جماعت اسلامی کا سرمایہ افتخار تھے، ان کی وفات تحریک اسلامی کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور غریق رحمت کرے، اللّٰہ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں