مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور آبادکاروں کے حملوں میں شدت
غزہ: (دنیا نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور آبادکاروں کے حملوں میں مزید شدت آگئی۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق مختلف علاقوں میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے اور اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری رہیں، اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں گاڑیوں کے ذریعے سفر کرنے والے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا۔
آبادکاروں نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے قریب اور رملہ کے اطراف میں بھی فلسطینیوں پر حملے کئے، اسرائیلی فورسز نے الخلیل کے جنوب میں واقع المختار چوک پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔
دیگر علاقوں میں بھی اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں، فوج نے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments