اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات برآمد 7 ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) اے این ایف نے7 کارروائیوں میں 200.81 کلو منشیات برآمد کرتے ہوئے نائجیرین خاتون اور مرد سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور،کال شاہ کاکو،پشاور،اسلام آباد،سیالکوٹ اور کراچی میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 156کلو410گرام چرس، 28کلو200گرام آئس، 12.96 کلو ایمفیٹامین ،3کلو ویڈ، 230 گرام کوکین برآمد کیا گیا۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 14گرام ایکسٹیسی گولیاں ، 2پسٹل بمعہ 4 میگزین بھی پرآمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں میں گرفتار ملزمان پر انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔