ٹرمپ خلیجی ممالک کے رہنماؤں کیساتھ کانفرنس کال کریں گے: ایگزیوس کا دعویٰ
نیویارک:(دنیا نیوز) امریکی نیوز ویب سائٹ ’ایگزیوس‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج خلیجی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ کانفرنس کال کریں گے۔
ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے ایران کی صورتِ حال پر بات کریں گے، صدر ٹرمپ مصر، اردن اور ترکیے کے رہنماؤں سے رابطہ کریں گے۔
ایگزیوس نے یہ بھی لکھا کہ امریکی صدر آج پاکستان اور عرب ممالک کے رہنماؤں کو کانفرنس کال کریں گے اور پاکستان، سعودی عرب، قطر، یو اے ای، مصر اور ترکیے کے رہنماؤں سے بات کریں گے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ عرب اتحادیوں کے خیالات سے آگاہی حاصل کریں گے اور عرب رہنماؤں سے ایران سے معاہدے کے مسودے پر بات کریں گے۔