اسحاق ڈار کی بحرینی وزیر خارجہ سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر علاقائی صورتحال اور اقوامِ متحدہ سمیت مختلف کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے امور بھی زیرِ غور آئے۔

دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب اراکین کی حیثیت سے پاکستان اور بحرین مختلف شعبوں میں اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں