آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران اور امریکا کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا: علی باقری
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نائب سیکرٹری علی باقری کنی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق تاحال کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کے لیے نئے طریقہ کار پر مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ خطے میں بحری نقل و حمل کو مزید محفوظ اور مؤثر بنایا جا سکے۔
علی باقری کنی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ رابطے بدستور جاری ہیں، تاہم ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور سکیورٹی پالیسی کے مطابق سفارتی عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔