ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

ٹرینیڈاڈ: (ویب ڈیسک) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اعلان کئے گئے شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دونوں ٹیسٹ میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں ہوں گے، جس کا پہلا میچ 25 سے 29 جولائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول میں ہوگا۔

خاص بات یہ ہے کہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی جائے گی۔

دوسری جانب دورہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کیا شان مسعود ہی کریں گے؟ اس کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے البتہ ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلسل شکستوں کے بعد اب ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں اور شان مسعود کے استعفیٰ یا ان کو ہٹائے جانے کی صورت میں سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں