مالدیپ میں ہونیوالے 4 ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم کا اعلان
مالے: (ویب ڈیسک) مالدیپ میں ہونیوالے 4 ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
قومی فٹبال ٹیم کا اعلان کوچ نولبرٹو سولانو نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے زریعے کیا، 23 رکنی ٹیم میں فارورڈ علی خان اور مڈ فیلڈر عادل نبی پہلی بار شامل ہیں۔
علی خاں سوئیڈن اور عادل نبی برطانیہ میں لیگ فٹبال کھیلتے ہیں۔
اس کے علاوہ قومی ٹیم میں 3 گول کیپر ثاقب حنیف، یوسف بٹ اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے، ڈیفینڈرز میں عبداللہ اقبال، محمد فضل، عبداللہ شاہ اور عیسی سلیمان شامل ہیں۔
محب آفریدی، مامون موسی ، علی نیازی اور حارث زیب بھی قومی ٹیم کی دفاعی لائن کا حصہ ہیں۔
مڈفیلڈ میں عادل نبی ، راہس نبی، عالمگیر غازی ، حیان خٹک ، اوٹس خان اور علی آغا شامل ہیں علاوہ ازیں فارورڈ شائق دوست، عمر نواز ، علی خان، ہارون حامد ، علی شاہ اور صمد ارشد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ مالدیپ میں 4 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ یکم سے 10 جون تک کھیلا جائے گا، ایونٹ میں پاکستان اور مالدیپ کے علاؤہ بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔