ہل پارک کی ایک انچ زمین بھی کسی کو الاٹ نہیں کی: مرتضیٰ وہاب
کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہل پارک کی ایک انچ زمین بھی کسی کو الاٹ نہیں کی۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہل پارک کے ایم سی کی ملکیت تھا ہے اور رہے گا، پارک کے پاس جو کام ہورہا تھا اسے رکوا دیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کھالوں اور لاشوں کی سیاست نے شہر کو نقصان پہنچایا، کراچی کے شہریوں کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، شہر کو تقسیم اور نقصان پہنچانے والی سیاست سے اجتناب کرنا ہوگا۔
میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ کس کس نے چائنہ کٹنگ کی سب معلوم ہے، شہر کے ماسٹر پلان کا بیڑا غرق جماعت اسلامی کے دور میں ہوا۔