میانمار میں خوفناک دھماکے سے 25 خواتین سمیت 55 افراد ہلاک

نیپیداو: (ویب ڈیسک) میانمار کی ریاست شین کے علاقے میں دھماکے سے 25 خواتین سمیت 55 افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے علاقے کونگ ٹیٹ میں دھماکا ہوا، جس سے علیحدگی پسندوں نے کان کنی میں استعمال کے لیے رکھے ہوئے مواد کا دھماکا قرار دیا۔

میانمار کی فوجی حکومت کے خلاف برسرپیکار ٹینگ نیشنل لبریشن آرمی (ٹی این ایل اے) نے بیان میں کہا کہ دھماکا اتفاقیہ ہوا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور زخمیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

گروپ نے بیان میں کہا کہ دھماکے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

ٹی این ایل اے نے کہا کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، متاثرہ خاندانوں کو امداد فوری طور پر پہنچادی جائے گی۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ ہلاک افراد میں 25 خواتین اور 30 مرد شامل ہیں، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے سے ایسا محسوس ہوا کہ فضائی کارروائی کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں