یوکرین کا روسی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین نے روس کی سارا ٹووآئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے آئل ریفائنری کو گزشتہ رات نشانہ بنایا، تاہم ابھی تک ریفائنری کو پہنچنے والے نقصان کے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

روسی حکام کی طرف سے بھی آئل ریفائنری کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

یوکرین کے زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ پرڈرون حملے میں عمارت کو نقصان پہنچا تھا، آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کاواقعے پر شدید تشویش کا اظہار کی اور کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں