ترقی کا واحد راستہ تعلیم، نارووال تعلیمی مرکز بن رہا ہے: احسن اقبال
نارووال: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے اور نارووال تعلیمی میدان میں ایک مینار بن کر ابھر رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو صرف خواب دکھائے اور ملکی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملکی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کر دیا ہے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریدکے روڈ کی تعمیر سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور علاقے کی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ نارووال میڈیکل کالج نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا ہے، جو تعلیمی میدان میں ایک بڑی کامیابی ہے۔