سندھ میں پانی کی شدید قلت، وفاق نوٹس لے: شرجیل میمن بھی پھٹ پڑے

کراچی :(دنیا نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صوبہ اس وقت شدید پانی کی قلت کا سامنا کر رہا ہے۔

شہر قائد سے جاری اپنے بیان  میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت سے  سے نہ صرف زرعی شعبہ متاثر ہو رہا ہے بلکہ کراچی سمیت پورے سندھ کو پانی کی فراہمی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں پانی کی قلت 22 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی کمی 42 فیصد اور کوٹری بیراج پر 29 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ ارسا کی جانب سے سندھ کے جائز تحفظات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اور ’شارٹیج ایکولائزیشن‘ کے نام پر صوبے کے حصے میں غیر منصفانہ کمی کی جا رہی ہے، جو 1991 کے واٹر اپورشنمنٹ معاہدے کی روح کے منافی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا  کہ کسی ایک صوبے کو دوسرے کے حصے پر ترجیح دینا ناقابل قبول ہے،  وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صورتِ حال کا فوری نوٹس لیا جائے اور قانون کے مطابق سندھ کو اس کا جائز پانی فراہم کیا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں