آئرلینڈ میں ویمن ٹی 20 ٹرائی سیریز: پاکستانی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست
ڈبلن: (دنیا نیوز) آئرلینڈ میں ویمن ٹی 20 ٹرائی سیریز، پاکستان ویمن ٹیم کو مسلسل دوسری شکست ہوگئی۔
آئرلینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، آئرش ٹیم نے 177 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، آئر لینڈ کی ربیکا سٹوکیل 60 اور ایمی ہنٹر 56 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، قومی ویمن ٹیم سیریز میں اپنا تیسرا میچ 3 جون کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔