ایم کیو ایم بے بنیاد الزامات کے سہارے اپنی سیاست زندہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی: شرجیل میمن
کراچی: (دنیا نیوز)سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم بے بنیاد الزامات کے سہارے اپنی سیاست زندہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست ہمیشہ نعروں، الزامات اور بحران پیدا کرنے کے گرد گھومتی رہی ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے صوبائی خودمختاری، آئینی اختیارات اور بلدیاتی نظام کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے زمینی حقائق ہیں جنہیں کسی بھی پروپیگنڈے سے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں بلکہ پاکستان کا معاشی مرکز ہے، جو عناصر ترقی کے ہر قدم پر تنقید کو اپنا سیاسی ہتھیار بناتے ہیں، وہ دراصل خود اپنے سیاسی زوال کا اعتراف کر رہے ہوتے ہیں۔