شمالی یمن میں شدید قحط کا خطرہ، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ شمالی یمن میں شدید قحط کا خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ معاشی ابتری، فنڈز کی کمی سے لاکھوں زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، رپورٹ کے مطابق فوری امداد نہ پہنچی تو لاکھوں یمنی غذائی قلت کی شدید ترین سطح پر پہنچ جائیں گے۔
اقوام متحدہ نے شمالی یمن میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی برادری سے فنڈنگ کی اپیل کر دی، یمن کے ایک کروڑ 87 لاکھ افراد کو شدید ترین غذائی قلت کا سامنا ہے۔