جرمنی کا جنوبی لبنان میں اسرائیل کی توسیع پذیر زمینی فوجی کارروائیوں پر اظہار تشویش
برلن: (دنیا نیوز) جرمنی نے جنوبی لبنان میں اسرائیل کی توسیع پذیر زمینی فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مزید عسکری کشیدگی پہلے سے غیر مستحکم صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہے۔
جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈیفول نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کا لبنانی علاقے کے اندر مزید پیش قدمی کرنا شدید تشویش کا باعث ہے اور تمام فریقوں سے فوری طور پر دشمنی کی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی مزید پیش رفت نہایت سنجیدہ تشویش کا سبب ہے، جرمن وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو پہلے سے تناؤ کا شکار صورتحال مزید بگڑ جائے گی اور لبنان کے اندر بے گھر ہونے والے افراد کی نئی لہریں جنم لے سکتی ہیں۔
جرمنی نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے ئوری اقدامات کریں۔