گلگلت بلتستان انتخابات: ق لیگ کی 10 امیدواروں کیساتھ انتخابی مہم تیز

گلگت: (دنیا نیوز) چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ ق نے گلگت بلتستان میں 10 امیدواروں کے ساتھ انتخابی مہم تیز کر دی۔

انتخابی مہم کی نگرانی چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین کر رہے ہیں، پارٹی صدر نے تعمیر و ترقی کی بنیاد پر عوام سے 7 جون کو ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگانے کی اپیل کر دی۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں بشمول سکردو اور گلگت میں پارٹی کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی، مرکزی رہنماؤں نے عوامی رابطہ مہم کو تیز کر دیا۔

پارٹی صدر چودھری شجاعت حسین نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ کے دور حکومت میں گلگت بلتستان میں جدید انفرا سٹرکچر، شاہراہوں، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نعروں اور کھوکھلے وعدوں کے بجائے جماعتوں کی عملی کارکردگی کو دیکھ کر اپنے ووٹ کا فیصلہ کریں۔

چودھری شجاعت حسین نے گلگت بلتستان کے عوام کی حب الوطنی اور آزادی کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں