آئندہ مالی سال میں 1126 ارب روپے پی ایس ڈی پی کیلئے مختص کرنے کا تخمینہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ مالی سال میں 1126 ارب روپے پی ایس ڈی پی کیلئے مختص کرنے کا تخمینہ لگا لیا گیا۔
انرجی منصوبوں کیلئے 135 ارب، واٹر ریسورسز کیلئے 140 ارب مختص کرنے کا اندازہ لگایا گیا، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کیلئے 408 ارب روپے مختص کرنے کا حساب لگایا گیا۔
سوشل سیکٹر پر 187 ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا گیا، جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد رکھنے کا اندازہ لگایا گیا، اہم فصلوں کی پیداوار کا ہدف 3.6 فیصد اور صنعتوں کی ترقی کا ہدف 4 فیصد مقرر کیا گیا۔
رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف حاصل نہ ہو سکا، لارج سکیل مینوفیکچرنگ کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کیا گیا۔