لاہور ایئرپورٹ سے اغوا ہونے والی سوئس نیشنل خاتون بازیاب، ملزم پکڑے گئے
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ایئرپورٹ سے اغوا ہونے والی سوئس نیشنل خاتون بازیاب کرا لیا گیا اور ملزموں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
صوفیہ ماریہ ملر امریکا سے ترکش ایئر لائن کے ذریعے لاہور پہنچی تھی، تھانہ سرور روڈ پولیس نے نیپالی نیشنل شوہر کی درخواست پر خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔
پولیس نے چند گھنٹوں میں سوئس نیشنل خاتون کو ہوٹل سے بحفاظت بازیاب کروا لیا، پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کاکہناتھا کہ خاتون کو بحریہ ٹاؤن کے ایک ہوٹل سے بحفاظت بازیاب کرایا گیا،خاتون مبینہ طور پر فراڈیے ٹور آپریٹرز کے جھانسے میں آئی تھی،واقعے کے مزید حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی کینٹ کو واقعے کے تمام پہلوؤں کی تصدیق اور مزید تفتیش کی ہدایت کر دی۔