لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے ٹھوس نتائج حاصل کرنے کا وقت آگیا: فرانس

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر جیروم بونا فونٹ نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے ٹھوس نتائج حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ممکنہ جنگ بندی اہم اعلان ہے۔

فرانسیسی مندوب نے حزب اللہ اور اسرائیلی افواج دونوں پر تنقید کی اور لبنان کی خودمختاری اور لبنانی مسلح افواج کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا اسرائیل کی دیرپا سلامتی نہ جنگ میں ہے اور نہ ہی قبضے میں بلکہ اپنے ہمسایوں کے ساتھ امن اور خطے کے استحکام میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس جلد ہی پیرس میں لبنان کی مسلح افواج کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کا ارادہ رکھتا ہے جیسے ہی حالات اجازت دیں، فرانس لبنانی فوج کو 39 بکتر بند گاڑیاں فراہم کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں