بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو جمع کرا دی گئی

راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے رفقاء ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی۔

پی ٹی آئی کے فوکل پرسن چوہدری اویس یونس ایڈووکیٹ نے ناموں کی فہرست جیل حکام کو جمع کرائی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں سیمابیہ طاہر، عثمان جوڑا، اسد عباس کا نام شامل ہے۔

ملک یاسر پتوالی، ملک عظیم، روحیل انجم کا نام بھی ملاقات کرنے والوں کی فہرست کا حصہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں