ایبٹ آباد میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
ایبٹ آباد:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ میرپور کی حدود جدون پلازہ کے قریب آیا جہاں معمولی جھگڑے کے بعد ایک شخص نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 22سالہ نوجوان سر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر میر پور پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جب کہ مقتول کی شناخت 22 سالہ معاذ اللہ ولد منظور حسین سکنہ شاہزمان کالونی سے ہوئی۔
ملزم واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے معاذ اللہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے مقامی ہسپتال منتقل کردی۔
علاوہ ازیں پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا۔