بکرا چور گینگ کی گاڑی نے راہگیر کچل دیئے، 3 جاں بحق، 11 زخمی

پاکپتن: (دنیا نیوز) 19 ایس پی روڈ پر بکرا چور گینگ کی پٹرولنگ پولپس پر فائرنگ، پولیس کی جوابی کارروائی میں چور گینگ کی فرار ہونے کی کوشش میں حادثہ پیش آگیا۔

چوروں کی گاڑی بے قابو ہو کر راہگیروں کو کچلتے ہوئے مسافر رکشہ اور درخت سے جا ٹکرائی، حادثہ میں دو راہگیر خواتین اور کمسن بچی سمیت تین جاں بحق ہو گئے۔

ڈی پی او کے مطابق حادثہ میں 11 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، چور گینگ کی دو خواتین موقع سے گرفتار کر لی گئیں۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی، حادثہ کے بعد ڈاکو گاڑی چھوڑ کر مکئی کی فصلوں میں فرار ہو گئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، ملزموں کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں