مکمل جنگ بندی، اسرائیلی افواج کا انخلا ہمارا مطالبہ ہے: سربراہ حزب اللہ
بیروت: (دنیا نیوز) سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے کہا کہ ہمارا مطالبہ مکمل جنگ بندی اور جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کا انخلا ہے۔
نعیم قاسم نے کہا کہ واشنگٹن کا جنگ بندی کا اعلان لبنانی عوام کے ایک حصے کے خاتمے کا منصوبہ ہے، اگر لبنان پر بمباری کی گئی تو شمالی اسرائیل محفوظ نہیں رہے گا۔
سربراہ حزب اللہ نے کہا کہ لبنانی عوام اور دیہاتوں پر اسرائیلی کارروائیاں خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں مزاحمت جاری رہے گی، لبنانی سرزمین اور عوام کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔