یہ صرف نور مقدم کا کیس نہیں، تمام بیٹیوں کے ساتھ کھڑا ہوں: شوکت مقدم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے کہا کہ یہ صرف نور مقدم کا کیس نہیں، پاکستان کی تمام بیٹیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے کہا کہمجھے تیسرے فریق کے ذریعے رابطہ کر کے سیٹلمنٹ کی کوشش کی گئی۔
شوکت مقدم کا کہنا تھا کہ میں نے کہا میں کسی طور پر کمپرومائز نہیں کروں گا، کسی کی مجال نہیں کہ مجھے دھمکی دے سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے عورتوں کو یرغمال بنا کر مارا جائے تو کیا سول سوسائٹی خاموش رہے گی، میں نے اسی لیے کھڑا ہوا اور کھڑا رہوں گا۔