لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 18 کلو میٹر زیر زمین تھی جبکہ مرکز کشمیر انڈیا بارڈر ریجن تھا ۔

زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں