مودی سرکار کی غلط پالیسیاں، نوجوانوں کا بھارتی وزیر تعلیم سے استعفے کا مطالبہ
نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ سامنے آنے لگا، بھارتی نوجوانوں نے بھارتی وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
وزیر تعلیم کے استعفے کیلئے کاکروچ جنتا پارٹی نے مہم کا آغاز کر دیا، کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے نئی دہلی میں ہفتہ کے روز پُرامن احتجاج کی اپیل کی گئی ہے۔
بھارتی نوجوانوں نے کہا کہ ملک میں مختلف امتحانی تنازعات کے باعث طلبا کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے، امتحانی نظام میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں سے ایک کروڑ سے زائد طلبا متاثر ہوئے۔
واضح رہے کہ چند روز میں کاکروچ جنتا پارٹی کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالورز ہوچکے ہیں، کاکروچ پارٹی کے نام سے جین زی انقلابی تحریک زور پکڑگئی ہے۔